وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے ہائی کمشنر نیوزی لینڈ حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے جو دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے علاج معالجے سمیت لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے ہائی کمشنر نیوزی لینڈ حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے جو دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے علاج معالجے سمیت لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 4 کے لواحقین ان شہداءکی تدفین کے لیے ان کی میتیں پاکستان لانا چاہتے ہیں جبکہ 2 پاکستانی شہداءکی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہو گی جس کے لیے جتنا تعاون، سہولت یا مدد کر سکتے ہیں وہ ہم فراہم کر رہے ہیں جو ہمارا فرض بھی ہے، شہداءکے لواحقین کو ویزے کے حصول میں مدد فراہم کر رہے ہیں اور آسانی پیدا کریں گے، شہداءکے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا یہ ہو گا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے پیچھے محرکات کیا ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور ترکی اس معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔

Leave a Reply