شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

شارجہ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں …

شارجہ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 11 رنز بنا کر میانداد کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ میانداد نے 7381 جبکہ شعیب نے 7390 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply