اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی امانت ہے، اس کی حفاظت اور ترقی مقدس فرض ہے،پاکستان کی امانت میں خیانت کرنے والوں کا عبرت ناک انجام ہوا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار ونظریات کی تکمیل کے لئے کاربند ہے۔ہفتہ کو وزیراطلاعات چوہدری فواد …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام، شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی امانت ہے، اس کی حفاظت اور ترقی مقدس فرض ہے،پاکستان کی امانت میں خیانت کرنے والوں کا عبرت ناک انجام ہوا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار ونظریات کی تکمیل کے لئے کاربند ہے۔ہفتہ کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے یوم پاکستان پر شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت اور قوم کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے، اپنے اسلاف کے روشن کردار کو اپنا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے آباواجداد کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست جہاں امیر اور غریب کے لیے قوانین مختلف نہ ہوں،جہاں سماجی انصاف کو یقینی بنایا جاسکے اور بلا امتیاز تمام شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کا یہ کارواں اپنے حتمی مقصد کو حاصل کرکے رہے گا۔








