اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں ،مسلح افواج کی پریڈ میں سعودی عرب کے دستے کی شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام تر مصروفیات کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ۔ہفتہ کو پریڈ گراﺅنڈ میں میڈیا سے …
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں ،مسلح افواج کی پریڈ میں سعودی عرب کے دستے کی شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ،میجر جنرل آصف غفور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں ،مسلح افواج کی پریڈ میں سعودی عرب کے دستے کی شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام تر مصروفیات کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ۔ہفتہ کو پریڈ گراﺅنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ،میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر لحاظ سے مستحکم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے دستوں کی شرکت سے ہر پاکستان خوش ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود بھی بری فوج ،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ،مشترکہ پریڈ میں دوست ممالک کے دستوں کی شرکت پر ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔








