اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ہفتہ کو یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پرفلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ ا ئیرچیف جیسے ہی اپنےایف 16طیارے میں پریڈ وینیوکے قریب پہنچے تو اسلام آباد کی خاموش فضائیں ائیر چیف کے پیغام سے گونج اٹھیں جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فضائیہ …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پرفلائی پاسٹ کی قیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ہفتہ کو یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پرفلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ ا ئیرچیف جیسے ہی اپنےایف 16طیارے میں پریڈ وینیوکے قریب پہنچے تو اسلام آباد کی خاموش فضائیں ائیر چیف کے پیغام سے گونج اٹھیں جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملکی خود مختاری کا تحفظ کرے گی اوراس پرمسرت موقع پرمیں قوم کو آزادی کے رکھوالوں اوراپنی فضائی سرحدوں کے محافظوں کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں“۔اس پیغام کے ساتھ ہی ائیر چیف کا طیارہ پریڈ اسکوائر کے اوپر ہائی G سٹیپ ٹرن کے بعد شاندار ورٹیکل رولز کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضاو¿ں میں اوجھل ہو گیا۔ ائیر چیف کاجہاز آسمان کی بلندیوں میںجاتا دیکھ کرپرجوش حاضرین نے بھرپور تالیوں سے اس فلائی پاسٹ کی داد دی۔ائیر چیف کے بعد، ائیر وائس مارشل عرفان احمد ، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ کی زیرِکمان ایف 16 طیاروں کی فور شپ باکس فارمیشن سلامی کے چبوترے کے پاس سے گزری۔ ایف 16 طیاروں کے فوراً بعد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن گزری جس کی کمان ونگ کمانڈر فیصل سجاد کے پاس تھی۔اس کے بعد ونگ کمانڈر جہانزیب کی قیادت میں میراج Mirage طیاروں کی فارمیشن نمودار ہوئی جن کے پیچھے F-7PGاور F-7P طیاروں کی فارمیشن نے بالترتیب ونگ کمانڈر نبیل اور ونگ کمانڈراکرام احمد کی قیادت میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر، چینی فضائیہ کی مشہور ایروبیٹکس ٹیم Ba Yiا ور ترک فضائیہ کے ترک سولو Solo Turk کی شاندار ائیرو بیٹکس نے پریڈ کا مزہ دوبالا کر دیا۔سب سے پہلے جے ایف 17تھنڈر فضائی کرتب دکھانے کے لئے نمودار ہوا ، جسے ونگ کمانڈر ذیشان بریار اڑا رہے تھے۔ حاضرین اس بہترین لڑاکا طیارے کے شاندارکرتب دیکھ کرمبہوت رہ گئے جسے بلا شبہ فخرِ پاکستان کہا جاتا ہے۔جے ایف 17تھنڈر کے بعد ترک سولوفضائی کرتبوں کے لئے افق پر نمودار ہوا۔ کیپٹن ارہان گونر نے اپنے ایف 16 طیارے سے غیر معمولی ائیروبیٹکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ اس شاندار فضائی مظاہرے کے اختتام پرچینی ایروبیٹکس ٹیم Ba Yi اپنے چھ J-10طیاروں کے ساتھ فضا میں قوس قزح کے رنگ بکھیرتی ہوئی پریڈ وینیو کے اوپر نمودار ہوئی۔اس ٹیم کا یوم پاکستان کے موقع پر یہ پہلا مظاہرہ تھا۔ ان طیاروں کے کرتب دیکھ کر حاضرین بے حد محظوظ ہوئے اور انہوں نے تالیوں اورولولہ انگیز نعروں سے انہیں خوب داد دی۔ انہوں نے اپنے مشہور زمانہ بم برسٹ کرتب کے ذریعے حاضرین کو سحر زد ہ چھوڑتے ہوئے اس شاندار فضائی مظاہرے کا اختتام کیا۔








