صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر مختلف شخصیات کو 58 فوجی، 66 سول اعزازات سے نوازا،45 فوجی افسران کو ہلال امتیاز، 13 کو ستارہ بسالت دیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عسکری، سماجی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مختلف شخصیات کو 58 فوجی اور 66 سول اعزازات سے نوازا۔45 فوجی افسران کو ہلال امتیاز، 13 کو ستارہ بسالت دیا گیا۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عسکری، سماجی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مختلف شخصیات کو 58 فوجی اور 66 سول اعزازات سے نوازا۔45 فوجی افسران کو ہلال امتیاز، 13 کو ستارہ بسالت دیا گیا۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزرائ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان و اعلیٰ سول افسران، غیر ملکی سفیروں سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جن فوجی افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا ان میں ہلال امتیاز ملٹری حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ایئر مارشل سید نعمان علی،میجر جنرل نعیم نقی، میجر جنرل سلیم احمد خان، میجر جنرل طاہر مختار، میجر جنرل ارشد محمود ،میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس ،رئیر ایڈمرل سید اسد کریم، ایئر وائس مارشل ندیم طارق، میجر جنرل نعمان احمد ہاشمی، ایئر وائس مارشل شہاب شفقت، ایئر وائس مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری، میجر جنرل رضوان افضل، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد بٹ، میجر جنرل فیض حمید، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل نادر خان، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، رئیر ایڈمرل زین ذوالفقار ، رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی، رئیر ایڈمرل زاہد الیاس ،رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیائ، میجر جنرل سعید احمد ناگرا، میجر جنرل امجد علی خان خٹک، میجر جنرل اظہر رشید، میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف خان، میجر جنرل محمد سعید، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، رئیر ایڈمرل محمد شفیق، ایئر وائس مارشل عمران خالد، میجر جنرل لیاقت علی شامل تھے، ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، میجر علی سلمان ناصر شہید، کیپٹن شاہد فاروق رانا، کیپٹن جنید حفیظ شہید،لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، صوبیدار شوکت خان شہید، سپاہی سید صفت حیدر، سپاہی کامران افضال شہید، سپاہی آفتاب احمد خان شہید، سپاہی فتح اللہ شہید، سپاہی یحییٰ خان، مرزا شہزاد مغل، محمد اسلم شہید شامل تھے۔سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 66شخصیات شامل تھیں جن میں نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو نشان شجاعت سے نوازا گیا۔نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں شعیب سلطان خان اور صدر الدین ہاشوانی شامل ہیں۔ ہلال امتیاز حاصل کرنے والوں میں ظہیر ایوب بیگ ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات،وسیم اکرم ، وقار یونس، ڈاکٹر مائیکل جانسن (جرمنی) اور پروفیسر عبدالباری خان شامل ہیں۔ وجیہہ حارث (رومانیہ)، محمد الیاس خان کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔ محمد ادریس شہید ، شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی،اسد علی، معراج احمد عمرانی شہیدکو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عنایت اللہ پدھیاڑ ، عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی ، شمیم احمد شیخ (کینیڈا)، ڈاکٹر آصف ایم رحمان (امریکہ) ، ڈاکٹر ضیاالحسن (پاکستان)،مسٹر سٹیون جے بیوریان(امریکہ)، ڈاکٹر جیمز اے ٹبی(امریکہ)، سید ابو احمد عاکف، پیر محمد دیوان ، ثمر علی خان، عقیل کریم ڈھیڈھی، صائمہ شہباز ملک ، نیلوفر سعید کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود خان، عشرت فاطمہ ، ریما خان ، محمد ارشد شریف، لقمان علی افضل، ثناءاللہ گھمن اور رشید مسعود خان شامل ہیں۔ ستارہ قائداعظم کے ایوارڈ پانے والوں میں نوید احمد شیروانی(امریکہ) اور واجد خان شامل ہیں۔ محمد حنیف بشیر، عمران عقیق،قمرالزمان،محمد فیاض ٹیپو،سید نعمت اللہ ،سید غائب علی شاہ،حاجی زاہد خان،خوشحال خان،بریگیڈئیررضوان افضل،محمد یونس ،ساجد حسین ،عمر ساجد شہید ،ڈاکٹر خالد خان،محمد نعمان ظفر ،وجاہت اللہ آفریدی، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید،صوبیدار میجر (ر)اللہ دتہ شہید،محمد اقبال، سید فواد علی شہید ، محب خان شہید ، سید شاہ رخ حیدر زیدی، صائم شفایت شہید ، اکرم خان شہید کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر اکرام علی ملک، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد صدیق شیخ، سردار علی ٹکر، مہوش حیات اور ملک امین اسلم خان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply