دفترخارجہ کا دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے نتےجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) دفترخارجہ نے عراق کے شہر موصل میں دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے نتےجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام موصل کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی کے حادثے میںبچوں اور خواتین سیمت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) دفترخارجہ نے عراق کے شہر موصل میں دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے نتےجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام موصل کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی کے حادثے میںبچوں اور خواتین سیمت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلحانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply