وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا معروف گلوکارہ شہناز بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے معروف گلوکارہ شہناز بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان ہمارے قومی ورثے کا بیش قیمت خزانہ اور قوم کی آواز بن چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے گائے ہوئے نغمے …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے معروف گلوکارہ شہناز بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان ہمارے قومی ورثے کا بیش قیمت خزانہ اور قوم کی آواز بن چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے گائے ہوئے نغمے ہماری نوجوان نسل میں بھی یکساں مقبول ہیں،ان کی آواز ملی نغموں اور ان کے فن کی صورت میں ہم سب کو ان کی یاد دلاتی رہے گی۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید خبریں

Leave a Reply