وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جوابی ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کا بھارت نہیں ہے جہاں پر اقلتیوں کے حقوق مخفوظ نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میںاقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔اتوار کو وفاقی وزیر نے سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب دیتے …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کا بھارت نہیں ہے جہاں پر اقلتیوں کے حقوق مخفوظ نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میںاقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔اتوار کو وفاقی وزیر نے سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلتیوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔چوہدری فواد نے کہا کہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ، یہاں اقلیتوں کو مساوق حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملہ پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply