وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پا کستان امن کا داعی ہے ،عثمان بزدار

لاہور۔24مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پا ک افواج نے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی ہے، پریڈمیں برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر دوست ممالک کی بھر پور شرکت سے اسلامی امہ کی یکجہتی اور بھائی چارے کا تشخص اجاگر ہوا ہے۔اپنے بیان …

لاہور۔24مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پا ک افواج نے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی ہے، پریڈمیں برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر دوست ممالک کی بھر پور شرکت سے اسلامی امہ کی یکجہتی اور بھائی چارے کا تشخص اجاگر ہوا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میںپاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کی پریڈ اورفلائی پاسٹ کے موقع پر پاکستان کے عوام کی طرف سے جس ملی جو ش و جذبے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا وہ پاک افواج سے والہانہ محبت کا مظہر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پریڈ میں دوست ممالک کے شرکاء نے بھی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اورپاکستان خطے میں امن کا داعی ہے،پاکستان کی بہادرافواج نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کے استحکام و ترقی کو ہر شے پر مقدم رکھنے کا عزم کریں اور ان قوتوں کے حوصلے پست کریں جو محض ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر قومی وقار کو داؤ پر لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو عناصر ملک دشمن بیانیہ کے ترجمان ہیں انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کے عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply