اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ نے اپنے خصوصی نصب العین' حسبنا اللہ ونعم الوکیل' (اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور بہترین کارسازہے ) پر مبنی ترانہ ریلیز کر دیا۔اس ترانے کاماخذ قرآن مجید کی مشہور آیت ہے جو سال 625ء میںغزوئہ احد کے موقع پر اس وقت نازل ہوئی جب حضرت محمد ۖ اور صحابہ کرام کا اپنے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں دشمنوں کا …
پاک بحریہ نے اپنے خصوصی نصب العین’ حسبنا اللہ ونعم الوکیل’ پر مبنی ترانہ ریلیز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ نے اپنے خصوصی نصب العین’ حسبنا اللہ ونعم الوکیل’ (اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور بہترین کارسازہے ) پر مبنی ترانہ ریلیز کر دیا۔اس ترانے کاماخذ قرآن مجید کی مشہور آیت ہے جو سال 625ء میںغزوئہ احد کے موقع پر اس وقت نازل ہوئی جب حضرت محمد ۖ اور صحابہ کرام کا اپنے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں دشمنوں کا سامنا تھا اور اللہ تعالی نے اس کڑے وقت میں ان کی مدد فرمائی۔ اتوار کو پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ متاثرکن ترانہ پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوںکے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی مدد و نصرت پر کامل ایمان کا بھی اظہار ہے۔ ترانے کے بول حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان پر دشمن کے جارحانہ عزائم کے مقابل اہل پاکستان کی استقامت اور اللہ کی مدد سے پاک بحریہ کے بالخصوص اور افواج پاکستان کے بالعموم رب تعالی کی ذات پر ”یقینِ کامل ” اور مکمل بھروسے کے عکاس ہیں۔








