قومی بلائنڈ بیس بال چیمپئن شپ (منگل سے) شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی بلائنڈ بیس بال چیمپئن شپ منگل سے ملتان میں شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مصدق حنیف نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی بلائنڈ بیس بال چیمپئن شپ منگل سے ملتان میں شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مصدق حنیف نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 مارچ تک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ تربیت دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل کامران انجام دیں گے اور یہ چیمپئن شپ31 مارچ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply