اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ملاقات کی ۔ریکٹرنسٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو نسٹ میں دستیاب بین الاقوامی سطح کی ریسرچ کی سہولیات اور مختلف ممالک کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلہ پروگرام سے آگاہ کیا۔ریکٹر نسٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بتایا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ملاقات کی ۔ریکٹرنسٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو نسٹ میں دستیاب بین الاقوامی سطح کی ریسرچ کی سہولیات اور مختلف ممالک کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلہ پروگرام سے آگاہ کیا۔ریکٹر نسٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعلیٰ معیار کے اسکالرز اور انجینئرز تیار کررہی ہے جو دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نسٹ یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی اور یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری پر ریکٹر نسٹ کو مبارکباد پیش کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نسٹ کی ہائیر ایجوکیشن اور تحقیق کے شعبہ میں پیشرفت قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








