گوادر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ و فری زون سائٹ، گوادر ایئرپورٹ اور گوادر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سائٹس کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا گوادر کا دورہ کیا، 28 اور 29 مارچ کو منعقد ہونے والے گوادر ایکسپو 2019ءکے انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
گوادر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ و فری زون سائٹ، گوادر ایئرپورٹ اور گوادر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سائٹس کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے 28 اور 29 مارچ کو منعقد ہونے والے گوادر ایکسپو 2019ءکے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ماہی گیروں کے مقامی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ گوادر میں ترقی کی رفتار تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر ایئر پورٹ، جی ڈی اے ہسپتال، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ و دیگر منصوبوں کی جلد شروعات ہو رہی ہے۔ گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ شروع ہو رہا ہے۔ مزید برآں آئند دنوں میں مغربی روٹ کے ژوب کوئٹہ سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ گوادر کے مقامی لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنا کر انہیں ترقی کے ثمرات سے استفادہ کا بھرپور موقع دیں گے، مقامی لوگوں کو شرکت کے باقاعدہ مواقع فراہم کرکے گوادر میں بامعنی ترقی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی نوجوان کو ہنر مند بنانے کیلئے تکنیکی علوم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، گوادر کے نوجوانوں کو جدید علوم سے استفادہ کرکے روایتی پیشوں بشمول ماہی گیری کو جدید انداز میں استوار کرنا ہو گا۔








