وزیراعظم عمران خان کا صوبہ خیبر پختونخوا میں نیا لوکل گورنمنٹ نظام متعارف کرانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے لوکل گورنمنٹ نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا، اس نظام کو مزید بہتر بنا کر عوام کو مقامی سطح پر بااخیتار کیا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے لوکل گورنمنٹ نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا، اس نظام کو مزید بہتر بنا کر عوام کو مقامی سطح پر بااخیتار کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو صوبہ خیبر پختونخوا میں نیا لوکل گورنمنٹ نظام متعارف کرانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِاعلیٰ محمود خان، وزیرِاعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی، صوبائی وزراءشہرام خان ترکئی، سلطان خان، تیمور سلیم جھگڑا، حشام انعام اﷲ، عاطف خان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے خدوخال اور مجوزہ نظام کو حتمی شکل دینے پر غورکیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی لوگ اپنے مسائل بہتر طریقے سے سمجھتے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نئے لوکل گورنمنٹس کے قیام کا مقصد مقامی سطح پرلوگوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ تعمیر و ترقی کے فیصلے مقامی سطح پرطے پائیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انتظامی ڈھانچہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے۔ انتظامی ناکامی کی وجہ سے ملک میں اکثر مقامات پر شہری صحت، تعلیم ،پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں۔ نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو اختیار دیکر اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنے علاقوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کر سکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply