اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اکنامک پلر کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 18 تا 19 فروری 2019ءکو دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے ایم او یوز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جو تیل، متبادل توانائی …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اکنامک پلر کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کی سٹیئرنگ کمیٹی برائے اکنامک پلر کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 18 تا 19 فروری 2019ءکو دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے ایم او یوز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جو تیل، متبادل توانائی اور معدنیات سے متعلق ہیں۔ اجلاس میں ایم او یوز پر تیز بنیادوں پر پیشرفت کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ وفاقی و صوبائی محکموں کے مابین رابطہ کاری کو بڑھانے کے لئے خصوصی فوکل پرسن تعینات کئے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار و سرمایہ کاری، وزراءبرائے پٹرولیم و قدرتی وسائل، مواصلات، بین الصوبائی ہم آہنگی، بحری امور، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم اور پاور کے سیکریٹریز نے ایم او یوز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ مائننگ کے شعبہ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تعاون سے ترقی دینے کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کی جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایس پی ایس سی سی کا اکنامک پلر سرمایہ کاری بورڈ میں ہوگا اور بورڈ ایم او یوز پر عمل درآمد میں تیزی لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ سرمایہ کاری بورڈ ہر مہینے کے پہلے ہفتہ ایم او یوز پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔ متعلقہ وزارتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس دو ہفتے بعد ہوگا۔








