اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اورقزاخستان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں جو مذہب، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قزاخستان کے سفیرسیدیکو بارلیبے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قزاخستان کے سفیرسیدیکوبارلیبے سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اورقزاخستان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں جو مذہب، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قزاخستان کے سفیرسیدیکو بارلیبے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان قزاخستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے ذریعے وسعت دینے کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک میں تجارت ، دفاع، سیاحت ،زراعت اور دیگر شعبوں مین تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف قرار رہی ہے جن سے قزاخستان کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مْستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک۔قزاخستان فرینڈشپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ سی پیک سے خطے میں ترقی کے وافر مواقع موجود ہیں۔وسطی ایشیائی ممالک کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر قزاخستان کے سفیر نے کہاکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اورقزاخستان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ دتعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان کی حکومت سماجی و اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کے فروغ اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔قازق سفیر نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ قزاخستان کے سفیر نے سپیکر اسد قیصر کو یورو ایشیاء سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا۔ سپیکر نے کانفرنس میں شرکت کی آمادگی ظاہر کی۔








