وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، این آر او صرف شہباز شریف مانگ رہے ہیں، بلاول چند سو لوگوں کو بلا کر سمجھتے ہیں کہ وہ ہیرو ہیں، عمران خان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے …

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، این آر او صرف شہباز شریف مانگ رہے ہیں، بلاول چند سو لوگوں کو بلا کر سمجھتے ہیں کہ وہ ہیرو ہیں، عمران خان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کی سالانہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، میں نے بطور وفاقی وزیر جو کاغذات دینے تھے وہ دے دیئے ہیں باقی کام نیب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کے وہ باہر جاکر انٹرنیشنل کمپنیوں سے جواب تیار کرا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این آر او صرف ایک ہی شخص مانگ رہا ہے اور وہ شہباز شریف ہے، بلاول ٹرین میں چند سو لوگوں کو بلا کر خود کو قومی ہیرو سمجھ رہے ہیں مگر ہم ان کی کرپشن کی سیاست کو ختم کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ٹھیک ہی ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمعرات کو جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جو میرے لئے باعث عزت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ کوئٹہ کراچی اور گوادر جارہے ہیں، ریلوے سٹیشن کی جگہ خرید لی ہے اور ٹریک کی جگہ بھی خرید رہے ہیں اگر عمران خان نے کہا تو ہم گوادر ریلوے سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply