وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے نوجوان سیاستدان فیلو شپ پروگرام کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سےپلڈاٹ نوجوان سیاستدان فیلو شپ پروگرام کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ جس میں نوجوانوں کی سماجی معاشی ترقی کے حوالہ سے مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔ عثمان ڈار نے وفد کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ ورک کے حوالہ سے منصوبے تیار کئے ہیں …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سےپلڈاٹ نوجوان سیاستدان فیلو شپ پروگرام کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ جس میں نوجوانوں کی سماجی معاشی ترقی کے حوالہ سے مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔ عثمان ڈار نے وفد کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ ورک کے حوالہ سے منصوبے تیار کئے ہیں جس کا فوکس نوجوانوں کی تعلیم اور انہیں روزگار فراہم کرنا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل یوتھ کونسل بنائی جا رہی ہے جو وزیراعظم کی نگرانی میں نوجوانوں کے لئے روزگار اور ترقی کے لئے مختلف شعبوں میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق شدہ تین سو تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں بشمول مرد و خواتین کو فنی تربیت دے گی تاکہ ان کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت فنی تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کےلئے حکومت 5 لاکھ روپے تک قرض دے گی اور نیشنل یوتھ ایمپلائنمنٹ ایکسچینج، گرین یوتھ موومنٹ، جوان میدان پروگرام اور دیگر منصوبے شروع کرنے والی ہے جس کےلئے بھاری فنڈ مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت دو سے تین ارب پودے بھی ملک میں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ان منصوبوں کو قانونی تحفظ دلانے کے لئے پارلیمینٹ میں قانون سازی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply