اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف کے مشن چیف انسٹو رامیریز ریگو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اور مشن چیف نے مالی سال، مانیٹری، سٹرکچر اصلاحات اور توانائی کے شعبہ سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد عمر نے مسٹر رامیریز ریگو کو ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت کی طرف …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف کے مشن چیف انسٹو رامیریز ریگو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف کے مشن چیف انسٹو رامیریز ریگو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اور مشن چیف نے مالی سال، مانیٹری، سٹرکچر اصلاحات اور توانائی کے شعبہ سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد عمر نے مسٹر رامیریز ریگو کو ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور دیگر اقتصادی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی سطح پر معاشی عدم توازن کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھے گی اور اس حوالہ سے جو بھی اقدامات ضروری ہوئے، کئے جائیں گے۔








