عبدالرزاق داﺅد سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت عبدالرزاق داﺅد سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چینی کمپنی چیلنج اپیرلز لمیٹڈ چار سال قبل پاکستان آئی …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت عبدالرزاق داﺅد سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چینی کمپنی چیلنج اپیرلز لمیٹڈ چار سال قبل پاکستان آئی تھی، کمپنی موجودہ سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ کرنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کے کاروبار میں وسعت سے آئندہ چند سالوں میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج اپیرلز لمیٹڈ ایڈیڈاس سمیت مختلف برینڈز کی اشیاءو مصنوعات برآمد کرتی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ چینی کمپنی کی مزید سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروبار کرنے کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply