اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو صحت و تعلیم کی تمام تر سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت و تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈ مختص کیے جا رہے ہیں۔ انہوں …
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت و تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈ مختص کیے جا رہے ہیں،علی امین خان گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو صحت و تعلیم کی تمام تر سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت و تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈ مختص کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میر پور آزاد کشمیرکے چئیرمین چوہدری محمد اختر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے اپنی حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ اور عام عوام کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سوشل سیکٹر میں بھر پور کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے شعبے میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلاً سروے کے بعد ان شعبوں کی بہتری کے لئے کثیر رقم مختص کی جا رہی ہے جس سے عوام کو صحت وتعلیم کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ اس موقع پر کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ(کے او آر ٹی) کے چئیرمین نے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت سے متعلق اپنے ادارے کی خدمات سے متعلق وفاقی وزیر کو اگاہ کیا۔ کے او آر ٹی کے چئیرمین نے کہا کہ اُن کا ادارہ آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی تعلیم وصحت کے شعبوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لئے حکومت کا تعاون اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے چوہدری محمد اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن جیسے پاکستانی اوراُن کے ادارے پاکستان اور آزاد کشمیر کا فخر ہیں اور حکومت ایسے تمام افراد اور اداروں کی بھر پور حوصلہ آفزائی کرے گی جو صرف اور صرف انسانی خدمت کے جذبے سے سر شارہو کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کویقینی بنائیں گے اور ایسے تمام منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو آزاد کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی ٹھوس بنیاد فراہم کر سکیں۔








