وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی عثمان ڈار سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اور دیگر ضروری مہارتیں نوجوانوں کے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے از حد ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اور دیگر ضروری مہارتیں نوجوانوں کے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے از حد ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے عثمان ڈار کا اپنے دفتر میں خیرمقدم کیا اور ملاقات میں نوجوانوں سے متعلق معاملات اور ان کو مختلف مہارتوں کی تربیت دینے کے حوالہ سے امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کو نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام اور اسٹار اپ پاکستان کے آغاز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply