اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں، پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن جیسے شعبوں میں غیر ملکی اور نجی شعبہ کےلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور حکومت بجلی شعبہ کے استحکام کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ …
پاور سیکٹر میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں، خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں، پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن جیسے شعبوں میں غیر ملکی اور نجی شعبہ کےلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور حکومت بجلی شعبہ کے استحکام کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو شنگھائی کے الیکٹرک کے وائس چیف اکانومسٹ مینگوی شی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ممبر انرجی، ممبر پرائیویٹ سیکٹر اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت توانائی کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ مینگوی شی نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کی کے۔الیکٹرک میں سرمایہ کاری ابھی ابتداءہے اور کمپنی پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔








