اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت ہنرمند طلباءکو عملی زندگی میں باوقار روزگار کی فراہمی کیلئے اپنے اہم ترین منصوبہ جات سے آگاہ کرنے، انہیں تکنیکی اور فنی مہارت عطاءکرنے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کراچی میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس …
وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کی این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش حشمت لودھی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت ہنرمند طلباءکو عملی زندگی میں باوقار روزگار کی فراہمی کیلئے اپنے اہم ترین منصوبہ جات سے آگاہ کرنے، انہیں تکنیکی اور فنی مہارت عطاءکرنے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کراچی میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش حشمت لودھی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباءکو قومی تعمیراتی منصوبوں اور خاص طور پر ہائی ویز روڈ سیفٹی سے متعلق منصوبوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباءکو انٹرن شپ کرانے کیلئے وزارت مواصلات، اپنے ذیلی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ملک کی تمام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں کی باہمی مشاورت سے جلد طریقہ کار وضع کرے گی تاکہ طلباءکو اس انٹرن شپ سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکیں اور ہمارے ہنرمند اور جواں سال انجنیئرز قومی شاہراہوں اور ان پر ہونے والے سفر کو محفوظ تر بنانے میں اپنا مثالی کردار ادا کر سکیں جبکہ ملک بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں ان طلبہ کے اشتراک اورگہری دلچسپی سے انہیں مستقبل میں ان کی عملی زندگی میں وسیع پیمانہ پر فائدہ ہو گا۔ حکومت زیر تعلیم انجینئرز اور فنی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرکے ماہر انجنیئرز اور تکنیکی ماہرین بناکر بہترین روزگار کے مواقع مہیاکرنا چاہتی ہے،تاکہ جہاں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو وہاں ملک وقوم کو منجھے ہوئے لائق فائق اور ذہین وفطین انجنیئرز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ این ای ڈی انجنیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش حشمت لودھی نے وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کی جامعہ آمد اور طلباءکیلئے نیک خواہشات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔








