الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جاسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

80

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور حزب اختلاف میں سندھ اور بلوچستان الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تقرری پر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ انہوں نے جمعرات کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما شہباز شریف سے رابطے کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دینا تھا۔