کوئٹہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں پاک آرمی اور حکومت بلوچستان کے اشتراک کار سے جدید ترین کارڈیک سنٹر اور ژوب روڈ (این 50 شاہراہ) سمیت میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک …
وزیراعظم عمران خان نے پاک آرمی اور حکومت بلوچستان کے اشتراک کار سے جدید ترین کارڈیک سنٹر اور ژوب روڈ سمیت میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں پاک آرمی اور حکومت بلوچستان کے اشتراک کار سے جدید ترین کارڈیک سنٹر اور ژوب روڈ (این 50 شاہراہ) سمیت میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی نے بلوچستان کی حکومت کے اشتراک کار سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت کوئٹہ میں جدید ترین کارڈیک سنٹر کی تعمیر کا منصوبہ وضع کیا ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے سپانسر کردہ یو پی اے پی منصوبہ جات کے تحت مقامی آبادی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ امراض قلب کا یہ ہسپتال آپریشن تھیٹر، ایکو اور نیوکلیئر کارڈیو سہولیات سمیت جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ اس ہسپتال کو ماحول دوست بنانے کیلئے بائیو میڈیکل ورکشاپ اور ویسٹ مینجمنٹ پلان بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ کوئٹہ۔ژوب روڈ (این 50 شاہراہ) کچلاک، مسلم باغ اور قلعہ سیف اﷲ سے گزرتے ہوئے کوئٹہ کو ژوب سے ملائے گی اور کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان فاصلہ 12 سے کم ہو کر 4 گھنٹے رہ جائے گا جس سے مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری آبادی کو معدنیات اور کانوں کے علاوہ بڑی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم ہو گی، یہ شاہراہ خیبرپختونخوا سے کراچی کی بندرگاہ تک مصنوعات کی تیز تر نقل و حمل میں بھی معاون ہو گی۔ ”این 50“ جو مغربی سرحد کے متوازی بنیادی علاقائی راہداری ہے اور افغانستان اور ایران کو پاکستان کے ساتھ ملاتی ہے یہ سی پیک مغربی روٹ کے ساتھ بھی اہم رابطہ استوار کرتی ہے جو گوادر بندرگاہ تک جاتا ہے۔ تقریب میں وفاقی اور صوبائی وزرائ، ارکان پارلیمان، سینئر سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔








