اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی فنانس کمیشن ( این ایف سی)کا پانچواں اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔ فروری میں پہلے اجلاس کے دوران تشکیل دیئے گئے 6 ذیلی گروپوں نے اپنے گروپوں کو دیئے گئے اہداف کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق وسائل کی تقسیم کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ ذیلی گروپوں کے تفصیلی تبادلہ خیال میں …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت قومی فنانس کمیشن کا پانچواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی فنانس کمیشن ( این ایف سی)کا پانچواں اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔ فروری میں پہلے اجلاس کے دوران تشکیل دیئے گئے 6 ذیلی گروپوں نے اپنے گروپوں کو دیئے گئے اہداف کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق وسائل کی تقسیم کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ ذیلی گروپوں کے تفصیلی تبادلہ خیال میں شفافیت، ہم آہنگی اور ڈیٹا کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔ کمیشن کے اراکین نے 6 ذیلی گروپوں کے اپنے پہلے اجلاس میں کئے گئے کام کی تعریف کی۔ یہ اتفاق رائے کیا گیا کہ ذیلی گروپ اپنا کام جاری رکھیں گے اور آئندہ اجلاسوں میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ چیئرمین نے تجویز دی کہ غربت کے خاتمہ کیلئے مراعات اور سماجی شعبہ پر اخراجات کو بھی تفصیلی بحث کا حصہ بنایا جائے۔ حکومت خیبرپختونخوا کے نمائندہ نے این ایف سی کے فریم ورک پر غور کی تجویز دی جس کا مقصد تمام وفاقی یونٹوں کو بلاامتیاز مساوی مالی وسائل کی فراہمی اور پاکستان کے تمام شہریوں کی پبلک سروس تک برابر رسائی اور وفاق کی تمام سطحوں پر اخراجات میں بچت کی تجویز دی۔ تمام ممبران نے فریم ورک پر اتفاق کیا اور اس حوالہ سے خیبرپختونخوا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین کمیشن نے تفصیلی تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پر مبنی قومی فنانس کمیشن ایوارڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام وفاقی یونٹوںپر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کو 31 دسمبر 2019ءتک حتمی شکل دینے کیلئے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس اپریل 2019ءکے آخر میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جس میں فاٹا اور کاروبار میں آسانی کیلئے ٹیکس کے پہلوﺅں پر توجہ دی جائے گی۔ چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مالی معاملات سے متعلق بات چیت میں صوبائی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر وفاقی یونٹ ذیلی گروپوں کی سہولت کیلئے ڈیٹا کی معلومات کی فراہمی کیلئے ایک فوکل پرسن نامزد کرے۔ انہوں نے این ایف سی سیکرٹریٹ کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالہ سے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکنیکل ممبرز نے اس حوالہ سے رضاکارانہ طور پر سفارشات جمع کرائیں۔








