ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کےلئے ارتھ آور ایک اچھی کاوش ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کےلئے ارتھ آور ایک اچھی کاوش ہے۔ ”ارتھ آور“ کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات انسانی زندگیوں پر براہ راست یا بالواسطہ اثر انداز ہو رہے ہیں اور ارتھ آور کے ذریعے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا جا …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کےلئے ارتھ آور ایک اچھی کاوش ہے۔ ”ارتھ آور“ کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات انسانی زندگیوں پر براہ راست یا بالواسطہ اثر انداز ہو رہے ہیں اور ارتھ آور کے ذریعے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے مو¿ثر اور مربوط لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اےوان بالا نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے پارلیمانی کاکس کمیٹی اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمی تغیرات قائم کی ہے تاکہ ملک میں موسمی تغیرات کے مضر اثرات کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنے کےلئے مو¿ثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلےمان نے اس حوالہ سے مو¿ثر کردار ادا کرتے ہوئے پالیسی سازی اور قانون سازی کی ہے تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکے اور ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اےوان بالا ان کاوشوں کا حصہ رہا ہے،ارتھ آور کے حوالہ سے (آج) ہفتہ کو رات 8:30 بجے پارلےمنٹ ہاﺅس کی لائٹس بند رکھی جائےں گی۔ انہوں نے پاکستان کی عوام سے اپیل کی کہ ارتھ آور کی زیاد ہ سے زیادہ حمایت کی جائے۔

Leave a Reply