سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر سے ملاقات کے دوران بی این پی کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی بھی موجود تھے۔ سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر سے ملاقات کے دوران بی این پی کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی بھی موجود تھے۔ سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائل بڑھے، پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply