کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً صحت، تعلیم کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں، غربت کے خاتمہ کے پروگرام ”احساس“ اور صحت و انصاف کے پروگرام کو سندھ میں جاری کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو گورنر سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے …
وزیراعظم عمران خان کاگورنر سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کےلئے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً صحت، تعلیم کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں، غربت کے خاتمہ کے پروگرام ”احساس“ اور صحت و انصاف کے پروگرام کو سندھ میں جاری کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو گورنر سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کےلئے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر کیا۔ عشائیہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے بڑھائیں، عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً صحت اور تعلیم اولین ترجیح ہونی چاہئے، ہماری حکومت وفاق کی طرف سے سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کے پروگرام ”احساس“ اور صحت انصاف پروگرام کا سندھ میں بھی اجراءکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت مشکل معاشی حالات ورثے میں ملے مگر اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ہر شعبہ میں اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوں۔








