وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

میرپور ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میرپور ایئرپورٹ کو بی او ٹی بنیادوں پر تعمیر کرنے کےلئے جائزہ لیا جا رہا ہے، منگلا میرپور مظفر آباد ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کیلئے ترجیحی …

میرپور ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میرپور ایئرپورٹ کو بی او ٹی بنیادوں پر تعمیر کرنے کےلئے جائزہ لیا جا رہا ہے، منگلا میرپور مظفر آباد ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پیشرفت کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی رہائش گاہ چیچیاں، میرپور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خوداردیت کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے غیور کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، منگلا۔میرپور۔مظفر آباد ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پیشرفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ایئر پورٹ کو بی او ٹی بنیادوں پر تعمیر کرنے کےلئے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کے پیسے کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، آزاد کشمیر کے عوام کے ٹیکس کے پیسے کا تحفظ ہم سب کی ترجیح ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے دائرہ کو آزادکشیر تک وسیع کرنے کےلئے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو نیب کے دائرہ کار کو آزادکشمیر تک بڑھانے پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کے تحفظ کےلئے 5 ارب روپے کا منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جا رہا ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ میں آزاد کشمیر کو ترجیح دے رہے ہیں، 10 بلین ٹری منصوبے میں بھی آزادکشمیر کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر تمام خاندانوں کو ساڑھے سات لاکھ کا صحت انصاف کارڈ دے رہے ہیں، آزادکشمیر میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کر بہتر بنانے کےلئے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پولیس کے نظام کو کے پی کے کی طرز پر بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی تنظیم سازی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہمارا مقصد آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی تنظیم سازی میں کسی قسم کی تبدیلی بیرسٹر سلطان محمود کی مشاورت سے کی جائے گی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کھڑی شریف، میر پور میں میاں محمد بخش کے دربار پر حاضری دی اور دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply