اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے رہنما محض ووٹوں کی خاطر مقبوضہ کشمیر و مغربی کنارے پر قبضہ جمائے رکھنے کے لئے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھارت و اسرائیلی رہنما محض ووٹوں کے لئے اخلاقی دیوالیہ پن میں …
وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے رہنما محض ووٹوں کی خاطر مقبوضہ کشمیر و مغربی کنارے پر قبضہ جمائے رکھنے کے لئے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھارت و اسرائیلی رہنما محض ووٹوں کے لئے اخلاقی دیوالیہ پن میں مقبوضہ کشمیر اور مغربی کنارے پر عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے آئین کے برعکس قبضہ جمائے رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا ان کے عوام کو حیرانگی و غصہ نہیں آتا اور وہ ان سے پوچھتے نہیں کہ انتخاب جیتنے کیلئے آخر کس حد تک جائو گے؟








