پاکستان اور چین نے سی پیک اور بی آر آئی کیخلاف تنقید کو مسترد کر دیا

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سی پیک اور بی آر آئی کیخلاف تنقید کی کوششوں کو مسترد اور مختلف سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون و رابطوں سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سی پیک اور بی آر آئی کیخلاف تنقید کی کوششوں کو مسترد اور مختلف سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون و رابطوں سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زوآن یو نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دونوں ملکوں نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔فریقین نے سی پیک کے تحت بین الاقوامی تعاون و رابطوں سے متعلق مشترکہ تجاویز تیار کرنے کے حوالے سے امور پر بھی بحث کی۔دونوں ملکوں نے سی پیک کیخلاف تنقید کو مسترد کرتے ہوئے مختلف سطح پر مشترکہ کوششوں کے زریعے ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

Leave a Reply