امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 16 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے امریکا کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر میں اضافے کے لیے پیداوار میں اضافے کا امکان ہے، تاہم ایران اور وینزویلا کی جانب سے سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 50 سینٹ …

نیویارک ۔ 16 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے امریکا کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر میں اضافے کے لیے پیداوار میں اضافے کا امکان ہے، تاہم ایران اور وینزویلا کی جانب سے سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 50 سینٹ (0.7 فیصد) کم ہوکر 71.05 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 74 سینٹ (1.2 فیصد) کمی کے ساتھ 63.15 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

Leave a Reply