وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی امور کی ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کو یقینی بنانے سے متعلق اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی امور کی ڈیجیٹلائزیشن اور حکومت کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے، سرخ فیتے کے خاتمے ، مجموعی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے بلاک چین جیسی جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر غور کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی ایک ٹیم نے …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی امور کی ڈیجیٹلائزیشن اور حکومت کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے، سرخ فیتے کے خاتمے ، مجموعی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے بلاک چین جیسی جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر غور کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس ٹیم کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے مدعو کیا تھا۔ اجلاس میں بلاک چین جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے حکومتی امور کو شفاف اور موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران پاکستان کے لئے نیکسٹ جنریشن ٹریڈ پلیٹ فارم پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جس سے پاکستان اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ موثر تجارت کے نئے دور میں داخل ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سرکاری امور کو موثر اور شفاف بنانے کے لئے اہم ہے، آئی ٹی کی ٹیکنالوجی ان بڑے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گی جن کی وجہ سے ماضی میں معیشت کی شرح نمو میں رکاوٹیں پیدا ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معاشی ترقی میں رکاوٹیں دور ہوں گی اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرکاری اداروں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ، کاروبار آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply