وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) رومانیہ نے پاکستان سے 50ہزار افرادی قوت درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بات رومانیہ کے پاکستان میں سفیر نکولے گوئیانے نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران نکولے گوئیا نے کہا کہ رومانیہ کو اس وقت 10 …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) رومانیہ نے پاکستان سے 50ہزار افرادی قوت درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بات رومانیہ کے پاکستان میں سفیر نکولے گوئیانے نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران نکولے گوئیا نے کہا کہ رومانیہ کو اس وقت 10 لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے اور وہ پاکستان سے 40 ہزار ڈرائیوروں کے علاوہ ڈاکٹروں، انجیئنرز، تعمیراتی کاریگروں اور ماہرین سمیت 50 ہزار افراد قوت کی درآمد کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے رومانیہ پاکستان کیلئے بے شمار مواقع پیش کررہا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ہم پاکستانی لیبر کی مہارت کی طرف توجہ دے رہے ہیں، بین الاقوامی ڈونر ایجنسیاں پیشہ وارانہ تربیتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں جس کیلئے قانونی تقاضوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رومانیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بیش بہا ٹٰیلنٹ موجود ہے، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رومانیہ بھیجیں۔

Leave a Reply