چیئرمین سینٹ کی اورماڑہ کے کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اور ماڑہ کے کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مسلح افراد کی بربریت کو بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اور ماڑہ کے کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مسلح افراد کی بربریت کو بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ہرسازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ اولین ترجیح ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرسید شبلی فراز ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے بھی مسافروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

Leave a Reply