صدرٹرمپ کی ٹیلی فون پر لیبیا کے کمانڈر خلیفہ حفتر سے گفتگو

واشنگٹن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیبیا کے فوجی کمانڈر، خلیفہ حفتر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ٹرمپ نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں اور لیبیا میں امن اور استحکام کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے دہشت گردی …

واشنگٹن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیبیا کے فوجی کمانڈر، خلیفہ حفتر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ٹرمپ نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں اور لیبیا میں امن اور استحکام کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف کام اور لیبیا کے تیل کے وسائل کو واگزار کرانے کے حوالے سے خلیفہ حفتر کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔دونوں رہنماوں نے لیبیا میں استحکام اور جمہوری سیاسی نظام کے حصول کے سلسلے میں دونوں کے مشترکہ نصب العین پر بات کی۔

Leave a Reply