نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا،وزارت ہائوسنگ و تعمیرات

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا۔ وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائینگے۔ گھروں کی تعمیر کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز تشکیل دی جارہی ہیں۔ وزرات ہائوسنگ و تعمیرات کے ذرائع نے کہاکہ ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 80مقامات …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا۔ وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائینگے۔ گھروں کی تعمیر کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز تشکیل دی جارہی ہیں۔ وزرات ہائوسنگ و تعمیرات کے ذرائع نے کہاکہ ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 80مقامات کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کیلئے 12مقامات کی نشاہدہی کردی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر میں چار نئی کیٹیگریز کی منظوری دی ہے جس کے تحت پروگرام میں 3 اور 5 مرلہ کی چار نئی کیٹیگریز اور قتیمیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ 3 مرلہ سنگل سٹوری سنگل بیڈ کی قیمت 16لاکھ روپے، 3 مرلہ سنگل سٹوری ڈبل بیڈ کی قیمت 19 لاکھ 35ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ 3 مرلہ ڈبل سٹوری 3 بیڈ 23 لاکھ 24 ہزار روپے، 3 مرلہ ڈبل سٹوری 4 بیڈ کو 26 لاکھ 64ہزار کی آسان اقساط پر دیا جائیگا۔ اسی طرح 5 مرلہ سنگل سٹوری، سنگل بیڈ 20 لاکھ 70 ہزار، 5 مرلہ سنگل سٹوری 2 بیڈ25 لاکھ 25 ہزار،5 مرلہ ڈبل سٹوری 3 بیڈ 31 لاکھ 50 ہزار، 5 مرلہ ڈبل سٹوری 4 بیڈ کی قیمت 35 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply