بیجنگ۔ 20 اپریل (اے پی پی)گوادر پورٹ فری زون کو چین کے شین ژن میں واقع شیکوانڈسٹریل زون کی طرز پر بنایا جائیگا ، جس میں بندرگاہ ، انڈسٹریل پارک ، رہائشی اور کاروباری سہولیات دستیاب ہونگی۔ تکمیل کے بعد گوادر فری زون بلوچستان اور پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اب تک فری زون میں 30سے زائد …
گوادر پورٹ فری زون کو چین کے شین ژن میں واقع شیکوانڈسٹریل زون کی طرز پر بنایا جائیگا

مزید خبریں
بیجنگ۔ 20 اپریل (اے پی پی)گوادر پورٹ فری زون کو چین کے شین ژن میں واقع شیکوانڈسٹریل زون کی طرز پر بنایا جائیگا ، جس میں بندرگاہ ، انڈسٹریل پارک ، رہائشی اور کاروباری سہولیات دستیاب ہونگی۔ تکمیل کے بعد گوادر فری زون بلوچستان اور پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اب تک فری زون میں 30سے زائد پاکستانی اور چینی ادارے منتقل ہو چکے ہیں اور یہاں پر 3ارب یوان سے زیادہ کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ گوادر فری زون منتقل ہونے والی کمپنیوں میں ہوٹل ، بینک ، انشورنس ، فنانشل لیزنگ ، ارجسٹک ، وئیر ہاﺅسنگ ، گرین اینڈ آئل پراسیسنگ سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کے کاروبار کے آغاز کے بعد سالانہ 5ارب یوان سے زائد کا کاروبار ہوگا ۔ گوادر فری زون 923ایکڑ رقبہ پر چار مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا جبکہ منصوبہ کا پہلا مرحلہ جنوری 2018ءمیں مکمل کیا جاچکاہے ۔








