واشنگٹن ۔ 21 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے موزمبیق کے لیے 118.2 ملین ڈالر کے فوری بلاسود قرضے کی منظوری دے دی جس کا مقصد طوفان سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو کے لیے فنڈز کی فراہمی ہے۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس 10 سالہ بلاسود قرضے کی فراہمی کا مقصد گزشتہ ماہ ملک میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں تباہ …
آئی ایم ایف کی موزمبیق کے لیے 118.2 ملین ڈالر کے بلاسود قرضے کی منظوری

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے موزمبیق کے لیے 118.2 ملین ڈالر کے فوری بلاسود قرضے کی منظوری دے دی جس کا مقصد طوفان سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو کے لیے فنڈز کی فراہمی ہے۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس 10 سالہ بلاسود قرضے کی فراہمی کا مقصد گزشتہ ماہ ملک میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں تباہ ہونے والے علاقوں میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں حکومت کی معاونت کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قرض کے نتیجے میں حکومت کو بجٹ سازی میں آسانی اور تعمیر نو و ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے فنڈز فراہم ہوسکیں گے۔یاد رہے کہ اس طوفان کے نتیجے میں موزمبیق میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا۔








