ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا سری لنکا میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پر گہرے رنج وغم کااظہار

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سری لنکاءمیں ایسٹر کے موقع پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد امن کے دشمن ہیں اوردہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق اورواسطہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سری لنکاءمیں ایسٹر کے موقع پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد امن کے دشمن ہیں اوردہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق اورواسطہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش قیمت جانی اورمالی قربانی دی ہے ۔ پاکستان کے عوام غمزدہ خاندانوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ہزاروں پاکستانی خاندانوں نے بھی اسی طرح اپنے عزیزواقارب سے جداہونے کا غم اورصدمہ دیکھاہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply