بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشترکی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقات کو غربت سے نکالنے اورمحروم طبقات کو نئے مواقع کی فراہمی کیلئے حکومتی کوششوں کو تقویت دینے ،اسے جلد ازجلدعملی جامہ پہنانے کے لئے آنیوالے مہینوں میں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام سماجی تحفظ کے ضمن میں کئی اقدامات کئے جائیں گے۔اتوار کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقات کو غربت سے نکالنے اورمحروم طبقات کو نئے مواقع کی فراہمی کیلئے حکومتی کوششوں کو تقویت دینے ،اسے جلد ازجلدعملی جامہ پہنانے کے لئے آنیوالے مہینوں میں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام سماجی تحفظ کے ضمن میں کئی اقدامات کئے جائیں گے۔اتوار کو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 27 مارچ کو تخفیف غربت کے ضمن میں احساس پروگرام کا افتتاح کرچکے ہیں، یہ غربت کے خاتمے کیلئے ایک ترجیحی پروگرام ہے، اس پروگرام کے تحت 4 ایریاز میں 115 پالیسی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عدم مساوات، تخفیف غربت، شہریوں پرسرمایہ کاری اورپسماندہ رہ جانیوالے اضلاع کو آگے لیجانے کے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے پسماندہ،غریب اورمحروم طبقات سے تعلق رکھنے والے غریبوں، یتیموں ، بیواﺅں، بے گھروں اوربے روزگارافراد کو وسائل کی فراہمی ہے تاکہ یہ افراد اپنے پاﺅں پرکھڑے ہوکر معاشرے میں عزت اوروقار کے ساتھ زندگی گزارسکے۔ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے تحت کفالت اورتحفظ کے نام سے دونئے پروگرام بھی شروع کئے جارہے ہیں،کفالت کے تحت تقریباً60 لاکھ خواتین کو ہدف بنایاگیاہے جنہیں مالیاتی انکلوژن میں لایا جارہاہے، اسی پروگرام کے تحت ”ایک خاتون ایک بنک اکاونٹ“ کی پالیسی اختیارکی جارہی ہے، خواتین کو کیش کی منتقلی میں مہنگائی کے حساب سے ایڈجسمٹنٹ ہوگی۔کفالت کے تحت تحصیل کی سطح پر ملک بھر میں 500 ڈیجیٹل مراکز قائم ہوں گے، ڈیجیٹل مراکز میں حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا، اس میں آن لائن نصاب اورون ونڈوسوشل پروٹیکشن انٹرفیس شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنیوالے بجٹ میں بی آئی ایس پی سماجی تحفظ کیلئے 80 ارب روپے مزید خرچ کریں گی، مالی سال 2020.21 میں اسے 120 ارب روپے تک پہنچایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی قومی سماجی واقتصادی رجسٹری کو اپ ڈیٹ کرنے پربھی کام کررہاہے جس میں تازہ ترین معلومات اورڈیٹا وسروے کو بروئے کارلایا جارہاہے اس کا مقصد مستحق افراد کی درست نشاندہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحفظ پروگرام کا مقصد غریب اورپسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مالیاتی دھچکوں سے بچانا اورانہیں معاونت فراہم کرناہے ، اس پروگرام کے تحت ان بیواووں کی بھی مدد کی جائیگی جن کے کمانے والے بچے نہ ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply