صوابی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تحصیل ٹوپی رائیٹ بینک گریڈیشن میں 11 کے وی اے کے کوٹھا فیڈر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین صوابی حاجی رنگیز خان , تحصیل ٹوپی ناظم سہیل خان یوسفزئی اور پارٹی کے ورکرز بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رائٹ بینک کالونی میں فیڈر آن کر کے افتتاح کیاجس سے عوام کو لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ …
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تحصیل ٹوپی رائٹ بینک گریڈیشن میں 11 کے وی اے کے کوٹھا فیڈر کا افتتاح کیا

مزید خبریں
صوابی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تحصیل ٹوپی رائیٹ بینک گریڈیشن میں 11 کے وی اے کے کوٹھا فیڈر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین صوابی حاجی رنگیز خان , تحصیل ٹوپی ناظم سہیل خان یوسفزئی اور پارٹی کے ورکرز بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رائٹ بینک کالونی میں فیڈر آن کر کے افتتاح کیاجس سے عوام کو لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ سے نجات ملے گی۔گیارہ کے وی اے کے فیڈر پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس کے بعد ٹوپی کے فیڈر سے اوورلوڈکامسئلہ بھی مستقل بنیادوں پرختم ہوگیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رہے گا،موجودہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کا پاس رکھیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ بھی حل کرکے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ صوابی میں بجلی کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔ انہوں نے پیسکوحکام کو ہدایت کی کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات کے ازالے کے لئے حکمت عملی تیارکر یں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا، صوابی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم،صحت اورترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہاہے،گرلزکالج اور یونیورسٹی صوابی کے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوابی میں سپورٹ کمپلیکس اورہسپتال قائم کئے۔انشاءاللہ آئندہ صوابی ایک ماڈرن ضلع اورٹوپی ایک ترقی یافتہ تحصیل ہوگی۔سپیکرقومی اسمبلی آج یونین کونسل پنج پیرمیں سوئی گیس منصوبے کابھی افتتاح کریں گے۔








