اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)جیالوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی) نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سندھ اور بلوچستان میں کوئلے کے نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جی ایس پی نے 3.6ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ سندھ کے بدین ، میر پور خاص …
جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سندھ اور بلوچستان میں کوئلے کے نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی درخواست

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)جیالوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی) نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سندھ اور بلوچستان میں کوئلے کے نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جی ایس پی نے 3.6ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ سندھ کے بدین ، میر پور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں کوئلہ دریافت کیا جا سکے ۔ جی ایس پی کے حکام کے مطابق بدین میں کوئلے کے وسیع ذخائر مل سکتے ہیں جس سے 500میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 2نئے پلانٹس کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا ایک ارب ٹن کوئلہ کا ذخیرہ مل سکتا ہے ۔ جی ایس پی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مزید کئی علاقوں سے بھی کوئلے کے نئے ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں۔ کوئلے کی کان کنی اور اس سے توانائی کے حصول کیلئے نجی سرمایہ کاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو تفصیلات فراہم کی جائینگی جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔








