اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک ملک میں تیل وگیس کے شعبہ میں 185.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو زشتہ مالی …
تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 35.22 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک ملک میں تیل وگیس کے شعبہ میں 185.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو زشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.22 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں تیل وگیس کے شعبہ میں 137.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں ملک میں ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں 40.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں 4 ہزار 794.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق پاکستان میں تیل وگیس کا شعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات زیادہ ہے۔ تیل وگیس کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔








