اسلام آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، مالی سال کے دوران افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 776.906 ملین ڈالر کازمبادلہ حاصل کیا۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 776.906 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے …
رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ، افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 776.906 ملین ڈالر کازمبادلہ حاصل کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، مالی سال کے دوران افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 776.906 ملین ڈالر کازمبادلہ حاصل کیا۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 776.906 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 29.88 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو1008.301 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری 2019ءمیں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان کو100.571 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پرپاکستان نے 114.723 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.20 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں افغانستان سے درآمدات پر 98.72 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری2019ءمیں افغانستان کو درآمدات پر 16.01 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ سال فروری میں افغانستان سے درآمدات پرملک کا 10.98 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








