اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے عمران خان اس ملک کی تقدیر بدل کر رہیں گے‘ ملک کے عوام عمران خان کی جدوجہد کا واحد محور ہیں۔اتوار کومریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ قوم اور ملک کے ڈکیتوں کا …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے عمران خان اس ملک کی تقدیر بدل کر رہیں گے‘ ملک کے عوام عمران خان کی جدوجہد کا واحد محور ہیں۔اتوار کومریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ قوم اور ملک کے ڈکیتوں کا دفاع کرنے والے کرپشن سے پاک حکومت کو برداشت نہیں کر پارہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر اعظم کی تقریر غور سے سنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ عزت اور مرتبہ ملک سے وفاداری میں ہے نہ کہ شریفوں سے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے عمران خان اس ملک کی تقدیر بدل کر رہیں گے،اس ملک کے عوام عمران خان کی جدوجہد کا واحد محور ہیں۔








