پاکستان میں8 سال کے دوران16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ، سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ءتا 2018ءکے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16.85 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جس میں سے 10.62 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ءتا 2018ءکے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16.85 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جس میں سے 10.62 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری انرجی، فنانس، آئی ٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں کی گئی جو اس دوران کی جانے والی مجموعی ایف ڈی آئی کے 63.02 فیصد کے مساوی رہی ہے۔ بی او آئی کی رپورٹ کے مطابق 8 سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کی جانے والی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1.93 ارب ڈالر رہا ہے ۔ اس طرح گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا حصہ صرف 11.5 فیصد رہا ہے۔

Leave a Reply